12 جنوری 2014 - 20:30
افغانستان: حکومت کے لئے 50 میلین ڈالر امداد

افغانستان کی وزارت خزانہ نے اس ملک کی حکومت کے لئے ولڈ بینک کی جانب سے 50 میلین ڈالر کی بلا واپسی امداد کی خبر دی ہے۔

ابنا: افغانستان کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ امداد کم درآمد افراد کی مدد کے لئے ، حکومت کے بنیادی ڈھانچے کی تقویت پر خرچ ہوگی۔ اس سے قبل اس قسم کی بلا واپسی امداد افغانستان کی وزارت تعلیم و تربیت اور وزارت زراعت پر خرچ ہوچکی ہے۔ یادرہے کہ افغانستان میں زندگی کی بنیادی سہولیات کا مسئلہ بحرانی صورت حال اختیار کرتا چلاجارہا ہے اور اس ملک کا غریب طبقہ سخت حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔ افغانستان کے سماجی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ اس ملک میں مالی بدعنوانیوں میں اضافہ اور روزگار کے بہتر واقع کا نہ ہوا اس امر کا باعث بنا ہے کہ افغانستان میں سماجی مسائل کی صورت حال بگڑ رہی ہے اور غربت میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔

.......

/169